امریکہ:نیوجرسی میں پہلے فلسطینی نژاد مسلمان چیف جسٹس کا تقرر

امریکہ:نیوجرسی میں پہلے فلسطینی نژاد مسلمان چیف جسٹس کا تقرر

امریکہ: امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن کے چیف جسٹس کا منصب عبدالماجد عبدالہادی نے سنبھال لیا ہے۔ نئے چیف جسٹس پہلے فلسطینی نژاد مسلمان ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرسن کے نئے چیف جسٹس عبدالماجد عبدالہادی کا تعلق فلسطین کے علاقے رملہ سے ہے جو مشرق میں مغربی کنارے کے علاقے میں واقع ہے اور صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم سہنے میں سرفہرست گردانا جاتا ہے۔

امریکہ میں کورٹ آف اپیل کا پہلا مسلمان جج، حلیم دھنی

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے وہ سٹی جج کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل وہ  پبلک پراسیکیوٹر رہے تھے۔

نیوجرسی کے شہر پیٹرسن کے میئر آندرے سیوگ نے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر عبدالماجد عبدالہادی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ وہ پہلے فلسطینی امریکی ہیں جنہیں امریکہ میں چیف جسٹس کا منصب دیا گیا ہے۔

آندرے سیوگ کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقرری ایک تاریخ ساز موقع ہے اور تاریخی کامیابی کے مترادف بھی ہے۔


متعلقہ خبریں