ترسیلات زر میں اضافہ، عمران خان کا بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ

ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ، وزیراعظم معاشی کامیابیوں پر مطمئن

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہنڈی کے بجائے بینک کے ذریعے رقوم بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی حجم 21.88 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ترسیلات میں اضافے کی شرح صرف 2.9 فیصد تھی۔

 

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال 21 ارب 84 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ملک میں بجوائیں، گزشتہ برس یہ مالیت 19 ارب 91 کروڑ ڈالر تھی۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ امریکہ سے آنے والی ترسیلات میں 20 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 ارب 41 کروڑ ڈالر رہیں۔

اسی طرح برطانیہ سے بھی بھیجی گئی رقوم میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں