ہمیشہ وسیم اکرم کو آئیڈیل مانا ہے، بولٹ


لندن: نیوزی لینڈ کے اسٹار فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عظیم گیند باز وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل مانا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اُس دور میں وسیم اکرم جو کچھ گیند کے ساتھ کرتے تھے وہ قابل دید تھا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ وہ وسیم اکرم سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان میں زیادہ تر تماشائیوں کی حمایت گرین شرٹس کے ساتھ ہونے پر بولٹ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کافی سردی تھی تاہم اس کے باوجود گراؤنڈ میں تماشائی خاصے پرجوش تھے۔

بھارت کے خلاف میچ میں ٹاپ آرڈر کی وکٹیں لینے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین آغاز تھا۔

بولٹ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم اچھی گیند بازی کریں تو ہماری گیندیں کسی کے لیے بھی مشکل کھڑی کرسکتی ہیں، ہماری گیند بازی سے ان کی بیٹنگ پر دباؤ پڑا۔


متعلقہ خبریں