نارووال اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات تیز

نارووال اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات تیز

نارووال: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات تیز کر دیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نیب راولپنڈی کی ٹیم نے اسپورٹس سٹی کا دورہ کیا اور وہاں تعمیر ہونے والے مختلف میدانوں کا جائزہ لیا۔

نیب حکام نے نارووال اسپورٹس سٹی کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور گراونڈز اور ہاسٹل کی تعمیر پر مبینہ ہیر پھیر کے معاملے پر تحقیقات کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام نے تمام ریکارڈ پر نیب  کو بریفنگ بھی دی ۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال کی وجہ سے قومی خزانے کو 50 ارب کا نقصان پہنچا ، مراد سعید

نارووال اسپورٹس سٹی میں مبینہ بدعنوانی پر نیب سابق وزیر داخلہ احسن اقبال سے پوچھ گچھ کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ تین جولائی کو احسن اقبال نے نیب راولپنڈی میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیرکے حوالے سے  پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔


متعلقہ خبریں