’روپے کی قیمت طے کرنا پاکستان کے ساتھ معاہدے میں شامل نہیں‘


اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے واضح کیا ہے کہ پروگرام کے تحت پاکستانی روپے کی قیمت طے کرنا معاہدے میں شامل نہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کہا ہے کہ روپے کی قیمت کا تعین مارکیٹ میں روپے کی طلب کے مطابق ہو گا۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ میں روپے کی بتائی جانے والی قیمت پیش گوئی نہیں بلکہ اندازہ ہے۔


متعلقہ خبریں