غیر متوقع شکست، بھارتی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ نہ مل سکا

سیمی فائنل میں غیر متوقع شکست، بھارتی ٹیم انگلینڈ میں پھنس گئی

فائل فوٹو

ورلڈکپ2019 کے سیمی فائنل میں غیر متوقع شکست کے بعد کوہلی الیون کو واپسی کے ٹکٹ نہیں مل سکے اور اب انہیں 14 جولائی تک انگلینڈ میں ہی رکنا پڑے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس بات کا پختہ یقین تھا کہ ان کی ٹیم عالمی کپ کا آخری میچ کھیلے گی لہذا متبادل منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

دو دن جاری رہنے والے پہلے سیمی فائنل میں غیر متوقع شکست کے بعد جب ٹکٹس کے لیے بھاگ دوڑ شروع کی گئی لیکن 14 جولائی سے پہلے کوئی فلائٹ دستیاب نہیں تھی۔

اپنے آخری میچ کے بعد بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہوٹل چھوڑنا پڑا لیکن تمام کھلاڑی تاحال مانچسٹر میں ہی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی

بھارتی بورڈ کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے سبب کلاڑیوں سمیت پورے عملے اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق انتظامی کوتاہی کے سبب ٹیم ایک ساتھ واپس نہیں آئے گی اور ہر کھلاڑی پہلی دستیاب فلائٹ کا ٹکٹ کٹائے گا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز