اتوار سے جمعرات کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر مٰن چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ اتوار کی شام سے جمعرات کے دوران ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے  منگلا میں 54 ملی میٹر جبکہ سب سے کم بارش کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں 03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح پنجاب کے ضلع جہلم میں 32، لاہور (سٹی25، ائیرپورٹ24)، اسلام آباد (ائیرپورٹ18، بوکرہ13، زیروپوائنٹ10، گولڑہ04، سیدپور02)، گجرات18، راولپنڈی (چکلالہ14، شمس آباد05)، حافظ آباد13، قصور، منڈی بہاؤالدین12، گوجرانوالہ09، مری08، سیالکوٹ07، اٹک اورچکوال میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کشمیر کے علاقوں  گڑھی دوپٹہ میں 34، راولاکوٹ 22 اور کوٹلی  میں 04، م ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

آج گرم ترین مقامات  میں لاڑکانہ 48، سبی 47، دادو ، نوکنڈی، موہنجوداڑو میں درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش


متعلقہ خبریں