پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز


پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہاہے۔ غیر سرکاری تھنک ٹینک کے زیر اہتمام  مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد کے مقامی ہوٹل  میں ہو گا ۔
مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا ،مذاکرات کا پہلا دور دو روز تک جاری رہے گا اور اس دوران دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے ۔ بھارت  اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا ۔

بھارت اور  پاکستان کے درمیان  ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے ۔

سربراہ ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ رؤف حسن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں،بھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں  ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے،مذاکرات کے پہلے روز دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ سیشنز ہوں گے،مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سابق سفرا بھی شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں پرائیویٹ ڈپلومیسی نے کام دکھایا، قریشی

کرتارپور راہداری: 14 جولائی کو ہونے والی بات چیت کیلئے بھارتی صحافیوں کو دعوت
.


متعلقہ خبریں