پاک نیوی کی دفاعی صلاحیت میں گراں قدر اضافہ


پاکستان کا بحری دفاع مزید موثر ہوا ہے،جرمنی سے دوسرا اے ٹی آر طیارہ تکنیکی جدت کے بعد پاک بحریہ کے سپرد کیے جانے کے بعد پاک  نیوی کی دفاعی صلاحیت میں گراں قدر اضافہ  ہواہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ جرمن رائنلینڈ ائر سروس نے پاک فضائیہ کے طیارے کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے،پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ، اب “آر اے ایس 72 سی ایگل” کے نام سے موسوم کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے نے جرمنی سے پاکستان آتے ہوئے پیرس ایئر شو میں بھی شرکت کی، جہاز کثیر الجہتی ریڈار، انفراریڈ سینسرز سے لیس کیا گیاہے، طیارہ فضائی، بحری اوربری نگرانی کے ساتھ ساتھ آبدوز شکن آپریشنز میں بھی استعمال ہو گا۔

سی ایگل طیارہ آبدوز کی تلاش، نشاندہی اور اپنے ٹارگٹس کو  تباہ کرنے کیلئے مہلک میزائلوں سے لیس ہے،طیارہ جدید مواصلاتی نظام، الیکٹرانک معاونت اور اپنے تحفظ کی اہلیت رکھتا ہے۔

پاک فضائیہ کا یہ جدید جہاز بحری نگرانی کیساتھ امدادی آپریشنز بھی سرانجام دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی سعودی بندرگاہ آمد


متعلقہ خبریں