اسٹاک مارکیٹ بتدریج بہتری کی جانب گامزن

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


تین دن کساد بازاری کا شکار رہنے کے بعد جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آج 34 ہزار کی سطح بحال ہو جائے گی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب اسٹاک ایکسچینج کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 33 ہزار 875 پر تھا اور ایک وقت میں 34001 تک بھی گیا جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔

اسکرین شاٹ

خبر فائل ہونے تک انڈیکس 33929 پر تھا اور 4,731,240 شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 390,801,392 پاکستانی روپے رہی۔

ماہرین معاشیات کے مطابق آج مارکیٹ میں سرمایہ کار کافی متحرک نظر آرہے ہیں اور امید ہے کہ دن کے اختتام پر 34 ہزار کی سطح بحال ہوجائے گی۔

سوموار کے روز کاروبار کا آغاز 34ہزار 184 سے ہوا تھا اور سارا دن مندی چھائی رہی۔ ہفتے کے پہلے روز انڈیکس 442 پوائنٹ کی کمی سے 33742 پر آگیا تھا۔

منگل کے روز کاروبار قدرے بہتر رہا اور 112 پوائنٹ کے اضافہ سے مارکیٹ 33 ہزار 855 پر بند ہوئی۔ بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ انحطاط کا شکار رہی اور مجموعی طور پر 15 پوائنٹ کی کمی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ روز کاروبار کا اختتام مثبت رہا اور مارکیٹ 35 پوائنٹس کے اضافے سے 33875 پر بند ہوئی۔ رواں ماہ کے آغاز پر انڈیکس 33901 پر تھا اور ابتدائی سات دن میں صرف 289 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں