اپرکوہستان اور ٹیکسلا میں ٹریفک حادثات ، 21 افراد جاں بحق

نواب شاہ: قاضی احمد کے قریب حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

اپرکوہستان اور ٹیکسلا میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،،حادثوں کے دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

اپر کوہستان کے علاقے داسو میں گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ،5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ داسو کے سئیو روڈ پر پیش آیا جہاں گاڑی کھائی میں گرگئی اور تین خواتین اور تین بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ زخمی ہونے والوں کو آر ایچ سی داسو پہنچا دیا گیا

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے لئے امدادی ٹیموں کو اندھیرا ہونے کے باعث مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ادھر ٹیکسلا براہمہ انٹر چینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی ۔حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پچیس کے قریب زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ آندھی اور بارش کے بعدپھسلن کی وجہ سے پیش آیا ۔ تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔

ذرائع کےمطابق ڈرائیور بس چلاتے وقت موبائل پر گفتگو میں مصروف تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ٹیکسلا اور حسن ابدال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

بس مسافروں کو لے کر سوات سے لاہور جا رہی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت انسٹھ افراد سوار تھے ۔

یہ بھی پڑھیے: رحیم یارخان ٹرین حادثہ ،جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی


متعلقہ خبریں