افغان فاسٹ بالر آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی عائد

افغانستان کرکٹ بورڈ نےٹیم کے فاسٹ بالرآفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی عائد کردی،فاسٹ بالر ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کے مرتب پائے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق آفتاب عالم کو دوران ورلڈکپ انتہائی خراب رویے کی وجہ سے وطن واپس بھیجا گیا تھا،افغان فاسٹ باؤلر نے ساؤتھمپٹن کے ٹیم ہوٹل میں ایک مہمان خاتون کے ساتھ سنگین نوعیت کی بدتمیزی کی تھی۔

آفتاب عالم نے اپنا آخری میچ 22 جون کو بھارت کے خلاف اسی شہر میں ہی کھیلا تھا،آفتاب عالم کوایک برس کیلئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ سے دور کردیا گیا ہے، اس دوران ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبر مین کہا گیاہے کہ ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کے بعد سالانہ جنرل میٹنگ میں افغان کرکٹ بورڈ نے آفتاب عالم کے خلاف  یہ فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: مورگن کے عتاب کا شکار راشد خان ون ڈے کرکٹ کے دوسرے مہنگے ترین بولر

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز