رحیم یارخان حادثہ: ٹریک بحال نہ ہوسکا، ٹرینیں تاخیر کا شکار

رحیم یارخان حادثہ: ٹریک بحال نہ ہوسکا، ٹرینیں تاخیر کا شکار

فائل فوٹو


رحیم یارخان: پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں ٹرین حادثے کے بعد تاحال ریلوے ٹریک بحال نہیں ہو سکا جس کے سبب ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک سے ملبہ اٹھانے کا کام ابھی شروع نہیں ہوا تاہم لوپ لائن کی مرمت کی جاری ہے۔

حادثے کے سبب ٹریک بند ہونے سے تمام ٹریینیں تاخیر کا شکار ہیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یارخان ٹرین حادثہ ،جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 48 منٹ,عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 44 منٹ تاخیر کا شکار۔

رحمٰن بابا 3 گھنٹے 30 منٹ، گرین لائن 2 گھنٹے 19 منٹ، پاک بزنس 7 گھنٹے 45 منٹ، قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے 39 منٹ تاخیر کا شکار، فرید ایکسپریس 3 گھنٹے 4 منٹ لیٹ ہے۔

کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 42 منٹ، پاک بزنس 3 گھنٹے 52 منٹ، جناح ایکسپریس 4 گھنٹے 17 منٹ، اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 56 منٹ اور خیبر میل 4 گھنٹے 8منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صادق آباد میں مسافر ٹرین اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے سبب تاحال 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اکبر ایکسپریس کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں  دیگر سات بوگیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج ، پولیس، ریسکیو ،مقامی افراد و دیگر اداروں نے حصہ لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہدایت دی کہ ریلوے انفرا اسٹکچرکی دیکھ بھال اور بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ مسافروں کی جان ومال محفوظ بنایا جاسکے۔


متعلقہ خبریں