خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ پر وعدہ خلافی  کا الزام عائد کردیا


خیبرپختون خوااسمبلی میں ضلعی اسپتالوں کی نجکاری کے لئے ممکنہ قانون سازی کی تیاری کرلی گئی۔ خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ پر وعدہ خلافی  کا الزام عائد کردیاہے ۔

کے پی اسمبلی میں ضلعی اسپتالوں کی نجکاری کے لئے ممکنہ قانون سازی پرخیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں میں بے چینی پھیل گئی ہے اور انہوں نے وزیر اعلی محمود خان  پر وعدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیاہے۔

ڈاکٹروں کی تنظیم گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کے اسمبلی ایجنڈے پر DHA/RHA ایکٹ ڈاکٹر برادری کے لیئے تشویش ناک ہے ۔ حکومت نے وعدہ کیا ہے ہمیں مطمئین کئے بغیر ایکٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کا پاس رکھیں۔ وزیرِ اعلیٰ کی کرسی کو عزت دے کر احتجاج ختم کیالیکن وعدوں کا پاس نہیں کیا گیا۔ ہمیں مطمٔن کیا گیا نہ ہی منسٹیریل کمیٹی بنائی گئی۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان نے کہاہے کہ اسمبلی سے بل پاس کرنے کی کوشش کی گئی تو ہیلتھ سسٹم کا مکمل لاک ڈاؤن کردیا جائیگا۔ جی ایچ اے کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرکے آئندہ کا  لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: کے پی حکومت، ہڑتالی ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب


متعلقہ خبریں