حکومت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیگی

کڈنی ہلز ریفرنس، سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

مرکز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) حکومت نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد  لانے کا اعلان کردیاہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔ تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیاہےاور اس حوالے سے کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 26ارکان نے دستحط کئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ وہ  چاہتے تھے کے معاملات اس طرف نہ جائیں،اپوزیشن نے مجبور کیا ہے اس لیے ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں۔

4جولائی کو قائد ایوان نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن کو خیال کرنا چاہئے کہ جو عہدہ ان کے پاس ہے وہ بھی کہیں ان کے ہاتھ سے نہ نکل جائے۔

یہ بھی پڑھیے:چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی

سینیٹ میں پیپلز پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے اس معاملے پر کہا کہ حکومت نے خود کو تسلی دینے کے لئے قرارداد پیش کی ہے،حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ اپوزیشن پارٹیز کسی دبائو میں نہیں آئینگی۔ حکومت چاہتی ہے چیئرمین سینیٹ کے خلاف قراردا واپس لی جائے،چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد واپس نہی لی جائے گی۔ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قرارداد کو ہم آسانی سے ناکام بنائینگے۔


متعلقہ خبریں