ٹی وی اینکر مرید عباس کا قتل ، ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور بیان دینے پہنچ گیا


کراچی: نجی ٹی وی کے  نیوز اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل سے متعلق کیس میں  ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم پولیس کو بیان دینے پہنچ گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ڈرائیور ندیم نے خبروں میں تحقیقات کے حوالے سے سنا اور خود بیان دینے پہنچ گیا۔ ڈرائیور ندیم سے ملزم عاطف زمان نقل حرکت اور روابط کے حوالے سے بیان لیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق عاطف زمان کے کاروبار میں کون کون لوگ شامل تھے اور ملنا جلنا تھا  یہ معلومات بھی  حاصل کی  جارہی ہیں۔

یہ بھی کہا جارہاہے کہ کیس میں بڑی رقم کے انکشاف پر دیگر ادارے بھی تحقیقات میں شامل ہو سکتے ہیں۔مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف آئی اے بھی تحقیقات کر سکتی ہے ۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق  رقم کے لین دین کے حوالے سے اب تک چار افراد نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ ملزم عاطف زمان کے بینک اکاؤنٹ اور دیگر کھاتوں کی تفصیلات جمع کرنا  بھی شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس کا قتل، عاطف زمان کے خلاف دوسرا مقدمہ درج


متعلقہ خبریں