سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں200 کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کئی روز تک اضافے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی سے 81 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 360 روپے کمی سے 69 ہزار 942 ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا اور اب قیمت 159 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

تاہم انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 158 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔


متعلقہ خبریں