جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں کس ناصر جنجوعہ کا ذکر ہے؟


اسلام آباد: جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں جس ناصر جنجوعہ کا ذکر ہے اس کی کھوج ہم نیوز نے لگالی ہے۔

پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایا کہ ناصر جنجوعہ مڈ جیک کمپنی کے مالک ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق فیس بک پر مڈ جیک کمپنی کے سی ای او ناصر جنجوعہ کا ایک پیج موجود ہے جس پر ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔

ناصر جنجوعہ کی مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ بھی تصاویر فیس بک پر موجود ہیں۔

سابق چئیرمین نیب قمر زمان بھی ناصر جنجوعہ کے ساتھ تصاویر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ تعمیراتی کاروبار سے وابستہ ہیں اور نواز شریف کے قریبی دوست ہیں۔

اسلام آباد کے رہائشی ناصر جنجوعہ احتساب عدالت میں پیشیوں کے دوران سابق وزیراعظم کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔

احتساب عدالت پیشی کے بعد نواز شریف کئی بار ناصر جنجوعہ کے گھر گئے۔


متعلقہ خبریں