مولانا فضل الرحمان بھی نیب کی نظر میں آگئے


اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کی نظر میں آگئے۔

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق ابتدائی تفصیلات بھی جمع کر لی ہیں تاہم ان کے خلاف تفتیش کا حتمی فیصلہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہو گا۔

نیب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ تحقیقات کی منظوری کی صورت میں کیس نیب خیبرپختونخوا کو سپرد کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق نیب کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اثاثوں سے متعلق ابتدائی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں تاہم تفتیش کا حتمی فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں