ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کا نام سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا اعلان


کراچی: چیئرمین  فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے مرحوم ڈپٹی کلکٹرکسٹمز ڈاکٹرعبدالقدوس شیخ کی خدمات کےاعتراف میں ایک کروڑ روپے دینے اور ان کا نام پاکستان کے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مرحوم کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کے اہل خانہ کو تین سال کے مساوی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی جبکہ 14 اگست کو ان کا نام پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کے لیے بھی تجویز کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ بلوچستان چیک پوسٹ کا نام بھی ڈاکٹر عبدالقدوس کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مرحوم ڈپٹی کلکٹر کسمٹمز کو 3 جولائی کو کوئٹہ میں دہشت گردوں نے حملے کے بعد زخمی کر دیا تھا جس کے بعد انھیں ایئرایمبولینس کے ذریعے کراچی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 9 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔

اکٹرعبدالقدوس نے اسمگلنگ کی بڑی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا، وہ کراچی پورٹ، ایئرپورٹ، پورٹ قاسم سمیت شہر اور بیرون شہر فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔


متعلقہ خبریں