اکبر ایکسپریس حادثہ : ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور ذمہ دار قرار


لاہور: اکبر ایکسپریس حادثے کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، حادثے کا تمام تر ملبہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور پر ڈال دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ اووراسپیڈ اور غیرذمہ داری کے باعث پیش آیا، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے سرخ سگنل پر دھیان نہیں دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مال گاڑی کو صبح 4 بجکر 15 منٹ پر لوپ لائن پر کھڑا کیا گیا، اکبر ایکسپریس کے لیے لائن نمبر 3 کا روٹ بناتے وقت کانٹا پھنس گیا۔

کانٹا پھنس جانے پر ٹرین کو روکنے کے لیے اسٹیشن سے 400 میٹر دور آؤٹر سگنل سرخ کیا گیا تاہم ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے اس جانب دھیان نہ دی اور ٹرین 4 بجکر 32 منٹ پر مال گاڑی کے ساتھ تصادم ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق آباد مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ سگنل انجینئرنگ، سول اور مکینکل برانچز نے تیار کی ہے۔

تفصیل پڑھیں : رحیم یار خان:مسافر ٹرین مال گاڑی سے جا ٹکرائی، 21 افرادجاں بحق


متعلقہ خبریں