آشیانہ اقبال کیس،شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی سے معذرت

وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

فائل فوٹو


لاہور۔آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس کی احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر سابق وزیراعلی شہباز شریف کمردرد کے باعث پیش نہیں ہونگے۔

شہبازشریف کو آج احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے طلب کر رکھاہے۔ ان کے وکیل عطاءاللہ تارڑ شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائیں گے۔

شہباز شریف کے وکیل عطااللہ تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایاہے کہ شہبازشریف کی کمر میں درد ہے اس لیے وہ نہیں پیش ہو سکیں گے،ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

دوسری طرف شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں پر خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا گیاہے ۔ کسی بھی ناخوشگوارحالات پر قابو پانے کیلئےاینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار وں کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیاہے۔

لوئر مال روڈ کو ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ چوک تک سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ سٹرکوں پر بیئریرز، اور خار دار تاریں لگا کر سٹرکیں بھی بند کر دیں گئیں۔ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے ، راستے بند ہونے سے شہریوں اور سائلین کوبھی شدید مشکلات کا سامناہے۔ صرف وکلا اور عدالتی عملے کو کارڈ دکھا کر اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال کیس کی سماعت13 جولائی تک ملتوی

 


متعلقہ خبریں