’مرید کو لے آؤ اس کی فائل کلوز کرنی ہے‘


کراچی میں قتل ہونے والے نجی ٹی وی کے نیوزاینکر مرید عباس کی اہلیہ نے  واقعہ کی ایف آئی آر پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

واقعہ کے عینی  شاہدعمر ریحان نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ عمرریحان نے اپنے بیان میں کہا عاطف زمان نے اسے کال کرکے  کہا کہ مرید کولے آؤاس کی فائل کلوزکرنی ہے۔

نیوز اینکر  سمیت دو افراد کے قتل کیس  میں   نیا موڑ آگیا ہے۔ مرید عباس کی اہلیہ نے واقعہ کی ایف آئی آر پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ ان  کے وکیل   کا کہنا ہے کہ  ملزم نے دیگر  لوگوں کو ڈرانے کے لئے  کارروائی کی۔خودکشی  کی کوشش ڈرامہ تھی۔  مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگنی چاہئیں۔

واقعہ کے عینی  شاہدعمر ریحان نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ  مرید اور میں عاطف کے آفس میں بیٹھے ہوئے تھے،عاطف بعد میں آیا،عاطف نے بغیر کوئی بات کہے فائرنگ شروع  کی۔

پولیس نے خود تفتیس کے لئے پیش ہونے والے ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کو  ابتدائی بیان کے بعد حراست میں لے لیا۔ ندیم نے بتایا کہ عاطف کچھ دن سے  پرتعیش زندگی گزار رہا تھا۔

ندیم سےکراچی،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں مقیم عاطف زمان کےدوست احباب سے بھی  معلومات حاصل کی گئیں۔

ساؤتھ سٹی اسپتال کی انتظامیہ نے  عاطف زمان کو  دوسرے اسپتال میں  منتقل کرنے کے لئے پولیس  کو آگاہ کردیا ہے۔ ملزم  کے  کسی رشتہ دار یا عزیز نے  اسپتال کا رخ نہیں کیا۔   دو روز پہلے ڈھائی لاکھ روپے  جمع کرانے والے عاطف زمان کے رشتہ دار بھی پلٹ کر واپس نہیں آئے۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو  کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف کا ٹائر کا کاروبار نہیں تھا۔ وہ لوگوں سے پیسےلے کر انہیں گھما رہا تھا۔ کیس میں دہشت گردی کا عنصر ہوا تو ضرور ایف آئی آر میں شامل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس قتل: عینی شاہد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا


متعلقہ خبریں