ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو ہراکر انگلینڈ نیا عالمی چیمپئن بن گیا


لندن: ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی اور پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر ہونے پر ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے اور میچ ایک بار پھر برابر ہو گیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باؤنڈریاں لگانے پر فاتح قرار پائی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز کے اختتام پر 241 رنز بنائے اور میچ برابر ہو گیا۔ آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز درکار تھے جس میں انگلینڈ نے اچھی کارکردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے، انگلینڈ کا آخری کھلاڑی آخری گیند پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گیا۔

ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے 242 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے چار اہم کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ انگلینڈ کے اسٹار سلامی بلے باز جیسن روئے 17 رنز بناکر میٹ ہینری کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کے آخری تینوں کھلاڑی صفر رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بلے بازوں کے لیے مشکل کنڈیشنز میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے پہلی وکٹ گرنے کے بعد احتیاط کا مظاہرہ کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔

تاہم سات کے انفرادی اور ٹیم کے 59 رنز پر نپی تلی گیند بازی سے پریشان جو روٹ اپنی وکٹ کولن گرانڈ ڈی ہوم کو دے بیٹھے۔

اس کے بعد جو روٹ اور آئن مورگن بھی بالترتیب 7 اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں میزبان ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور مارک نکولس بیٹنگ کرنے آئے تاہم 24 کے مجموعی اسکور پر گپٹل 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آؤٹ آف فارم گپٹل کو کرس ووکس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ سلامی بلے باز نے ریویو لیا تاہم اس کے باوجود بھی انہیں آؤٹ قرار دیا گیا جبکہ ریویو بھی ضائع ہوا۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کین ولیمسن تھے 30 رنز بناکر لائم پلنکٹ کی گیند پر وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔

ولیمسن کے شراکت دار نکولس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور پلنکٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

درمیانے اوورز میں نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقتاًفوقتاً گرتی رہیں اور اننگز کو تسلسل نہ مل سکا تاہم بظاہر وکٹ گیند بازوں کے لیے سازگار نظر آرہی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اختتامی اوورز میں ٹم لیتھم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیل پر نیوزی لینڈ کے اسکور کو کسی حد تک بہتر بنادیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین، لائم پلنکٹ نے تین جبکہ جوفرا آرچر اور مارک وڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے کپتان نیوزی لینڈ کین ولیم سن نے کہا ہم نے 2015 فائنل کی شکست سے بہت کچھ سیکھا اور امید ہے کہ ہرکھلاڑی سے اچھی کارکردگی دکھائے گا۔

میزبان ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ ہم نے آج کا میچ کھیلنے کے لیے چار سال محنت کی ہے اور ہمارے کھلاڑی جونی بیئر اسٹو بھی مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں