مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید

'حکومت دو دن میں مستعفی ہو جائے گی'

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ وہ نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی سازش میں شریک ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا سلیکٹڈ وزیراعظم کے کردار پر مہر لگ گئی ہے۔

خیال رہے عمران خان نے آج صبح ٹوئٹ کیا تھا کہ سسیلئن مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے، ریاستی اداروں اور عدلیہ پر بھی دباؤڈالاجا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ  چاہتے ہیں۔

عمران خان کے اس ٹوئٹ پر حزب اقتدار کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نواز کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہے۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سسیلئن مافیا آپ ہیں جس نے جج صاحب کو دھمکا کے سازش کر کے بے گُنا کو جیل میں ڈال دیا۔

سسیلئن مافیا آپ ہیں جو عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالتا ہے، دھوکہ دیتا ہے، سازش کرتا ہے اور ظلم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں