وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔

ذرائع کہنا ہے کہ سابقہ سربراہان مملکت و حکومت کی جانب سے کیمپ آفسز اور میڈیکل پر کیے گئے اخراجات پر بریفنگ کابینہ کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بنک کے حوالے سے پریزینٹیشن  بھی دی جائیگی۔ رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول ون میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائیگا۔

نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری  بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پی اے ایف بیس شہباز اور اطراف کے علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ ڈکلیئر کرنے پر غوربھی وفاقی کابینہ کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس


متعلقہ خبریں