شہتوت:ایسا پھل جو قلات میں ہر عام وخاص کیلئے مفت دستیاب ہے


قلات میں کثرت سے کاشت کیا جانے والا پھل شہتوت جسے مقامی زبان میں توت  کہتے ہیں اپنے منفرد ذائقہ کی بدولت بے حد پسند کیا جاتا ہے، اسے خشک کرکے ڈرائی فروٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 

بلوچستان میں شہتوت کی کاشت کی تاریخ بہت پرانی اور کئی سو برسوں پر محیط ہے،برصغیر کی دیگر مقامی زبانوں میں اس پھل کو توت، توتہ اور شہتوتبھی کہا جاتا ہے۔ 

شہتوت کی لکڑی کا رنگ ہلکا زرد، چمکدار زرد، وزن میں ہلکی ، لچکدار اور مضبوط ہوتی ہے جبکہ اس کا پھل شیریں ہوتا ہے، قلات میں اس قوت بخش پھل کی کئی اقسام دستیاب ہیں۔

اس خوشذائقہ پھل کی مارکیٹ میں آمد مئی میں شروع ہوکر جولائی تک جاری رہتی ہے۔ یہ پھل کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے، اس کے کھانے سے طبیعت کو سکون ملتا ہے اور خون صاف ہوتا ہے۔

قلات میں یہ خوش ذائقہ پھل کثرت سے پایا جاتا ہے، اس لیے  یہ قلات کے ہر عام و خاص باسی  کیلئے مفت دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیری: گلگت بلتستان کا مشہور پھل

پھلوں کا بادشاہ آم ایکسپورٹ کے لیے تیار


متعلقہ خبریں