ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں واپسی کا مطالبہ نہیں کیا، اے بی ڈی ویلیئرز


جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ میں ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے سوشل میڈیا پر اپنا تفصیلی بیان جاری کیاہے۔

سابق جنوبی افریقن کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی کی کوششوں کے حوالے سے منسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیم میں واپسی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔

ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقی ٹیم کی مسلسل شکست کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس لے کر عالمی کپ میں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے اسے مسترد کردیا۔

تاہم ڈی ویلیئرز نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی سے بات چیت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‘فاف اور میں اسکول کے زمانے کے دوست ہیں اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہونے سے دو دن قبل میں نے ان سے بات چیت کی تھی۔

ڈی ویلیئرز نے کہا ’’میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران اچھی فارم میں تھا اور میں نے فاف سےکہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو میں دستیاب ہوں، لیکن صرف اس صورت میں کہ اگر ٹیم کو ضرورت ہو۔‘‘

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ 2019: دنیائے کرکٹ کو نیا عالمی چیمپئن کل ملے گا


متعلقہ خبریں