حکومتی ترجمانوں کے بلاول بھٹو اور مریم نواز پر لفظی وار


حکومتی ترجمانوں کے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر لفظی وار جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول کی انگریزی میں چیخ و پکار کی صورت نظر آیاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ’’بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی انتخابات میں شکست واضح نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کردیا۔سندھ میں میں حکومت آپکی، انتظامیہ آپ کے ماتحت، پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟

ڈاکٹر فردوس عاشق نےسوال اٹھایا کہ جو الیکشن آپ جیتں وہ آزادانہ اور منصفانہ،جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی زدہ؟یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اپنے اباجی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔

ادھر وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کی مختلف وفود سے گفتگو میں کہا کہ نواز لیگ ہر قیمت پر سیاسی تصادم چاہتی ہے۔ تانے بانے ملنے شروع ہو گئے،سازشیں سامنے آ رہی ہیں ۔شریف فیملی اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود ہی پھنس رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ کڑیوں سے کڑیاں مل رہی ہیں، کئی چہرے بے نقاب ہوں گے۔ مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں۔الزامات لگانے والوں کو سچ سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر معاملے میں حکومت کو شامل کرنا طے شدہ منصوبہ ہے۔نواز لیگ سیاسی مقاصد کیلئے تاجروں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، تاجر برادری سے پہلے بھی مذاکرات کیے،ا ب بھی تیار ہیں۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا ضروری تھے۔لاہور:عمران خان ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بلاول کا جج ارشد ملک کی ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ

مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید


متعلقہ خبریں