ملالہ کی سالگرہ پر فواد چوہدری کی مبارک

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو جنم دن پر مبارکباد دی ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ کو مبارک باد دی اور رواں برس اکتوبر میں پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ ہم آپ کو اکتوبر میں ہونے والی’تھینک فیوچر‘ کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعوکرتے ہیں، آپ ہمارا اس صدی کا ستارہ ہیں۔

ملالہ یوسفزائی نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ میں اس وقت اتھوپیا میں ہوں اور سیکھ رہی ہوں کہ یہاں تعلیم و مساوات کے لیے کیسے کام ہو رہا ہے۔

ملالہ کی سالگرہ پر دنیا بھر میں موجود اس کے مداح مبارک باد بھیج رہے ہیں۔

جاوید آفریدی نے بھی ملالہ کو سالگرہ مبارک کہا اور لکھا کہ خوشحال اور آباد رہو، آمین۔

دنیا بھر میں مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بھی ملالہ کی سالگرہ پر مبارک کا پیغام بھیجا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ بہترین لڑکی اور پاکستان کا فخر ہیں، آپ کو جنم دن مبارک ہو۔


متعلقہ خبریں