کراچی: آٹھ سالہ بچی کی واٹر ٹینکر چلانے کی ویڈیو وائرل


کراچی میں محض آٹھ سال کی کم عمر بچی کی واٹر ٹینکر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی انتہائی مہارت سے واٹر ٹینکر چلارہی ہے تاہم کم عمری میں ڈرائیونگ کرنا بھی ٹریفک حکام کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

کم عمر خوشی کا ویڈیو میں مؤقف ہے کہ ان کے والد کو فالج ہوگیا ہے اور غربت کے باعث وہ ٹینکر چلانے پر مجبور ہوئیں۔

خوشی کا کہنا ہےکہ کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں اور آرمی میں افسر بننا چاہتی ہیں۔

وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے معاملے کا نوٹس لےلیا اور کہا کہ بچی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ مذکورہ ٹینکر کو تحویل میں لیا جائے گا جبکہ بچی کے خلاف جوینائل قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں