دار چینی کے 8 حیرت انگیز فوائد

دار چینی کے 8 حیرت انگیز فوائد

دار چینی کے ویسے تو کئی فوائد ہیں لیکن ہم آپ کو یہاں دار چینی کے 9 اہم اور حیرت انگیز فوائد سے آگاہ کر رہے ہیں۔ دار چینی درخت کی چھال ہے جسے مختلف کھانوں میں مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

دار چینی سب سے زیادہ پاکستان، سری لنکا، بھارت، چین اور افریقہ کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے۔

دارچینی کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے جبکہ کھانوں کو لذیذ بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ جس کھانے میں دارچینی استعمال کی جائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوجاتا ہے۔ دارچینی کا کھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔

ذیابیطس سے بچاؤ

دار چینی کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ وہ ہمارے خون میں شوگر کے لیول کو قابو میں رکھتی ہے۔ اس لیے دار چینی ذیابیطس کا ایک مؤثر علاج ہے۔

دار چینی کو جب آپ اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں تو اس کے استعمال سے بیکٹیریا کی افزائش ہو جاتی ہے اور یہ آپ کے جسم میں بڑے ہوئے ذیابیطس کو کم کرتا ہے۔ یہ آپ کے جسم  میں شوگر کی مقدار کو برابر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کینسر کا علاج

بہت زیادہ ریسرچ کے بعد یہ ثابت ہوا کہ دار چینی کینسر کا بہترین علاج ہے۔ 2010 میں کی گئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ دار چینی جسم میں تیزی سے پھیلنے والے کینسر کے خلیات کو روکتا ہے۔

بھارت کے شہر کولکتہ کے ایک انسٹیٹیوٹ نے تحقیق کے بعد بتایا کہ دار چینی میں اینٹی پرولیفریٹیو اور اپپوپٹوپس پایا جاتا ہے جو کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے۔

دماغی صحت

دار چینی دماغ کو بھی صحت بخشتا ہے اور دار چینی کے اجزا دماغ کو نقصان دہ کیمیکلز کے اثرات سے بچاتا ہے جو دماغی امراض الزائمر اور یاداشت کھونے جیسے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شہتوت:ایسا پھل جو قلات میں ہر عام وخاص کیلئے مفت دستیاب ہے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دماغ تیزی سے کام کرے تو ناشتہ میں دار چینی کا باقاعدہ استعمال کریں اور دار چینی کا سپلیمنٹ لیں پھر دیکھیں کہ آپ کا دماغ کس طرح تیزی سے کام کرتا ہے۔

صحت مند ہڈیاں

دار چینی آپ کی صحت مند ہڈیوں کو بھی اہم سبب ہے۔ اس کا استعمال آپ کو ہڈیوں کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے اور بڑھاپے میں بھی ہڈیاں کمزور نہیں ہوتیں۔

اینٹی آکسائڈنٹس کے سے بھرپور

دار چینی میں پایا جانے والا اینٹی آکسائیڈنٹس ہمارے جسم کے اندر مضر اجزا کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں اور ایسے مالیکیولز کی پیداوار روکتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ دار چینی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

دار چینی میں تیل اور نامیاتی مرکبات شامل ہوتے ہیں جو ہمارے دماغ کو ایکٹیو رکھتے ہیں۔ یہ دل کی بیماریوں سمیت مختلف دائمی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔

نظام ہاضمہ

دار چینی ہمارے ہاضمہ کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس میں خاص مقدار میں ایک غذائی ریشہ پایا جاتا ہے جو ہمارے ہاضم کو قابو میں رکھتا ہے۔

جن لوگوں کو بدہضمی کی شکایت ہو وہ باقاعدگی سے دارچینی کا استعمال کریں کیونکہ دارچینی ہماری آنتوں اور معدے پر گراں نہیں گزرتی اور جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ دارچینی پیٹ میں بننے والی گیس کو ختم کرنے کا بھی سبب بنتی ہے۔

بلڈ پریشر

دار چینی کا استعمال آپ کے بلڈ پریشر کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا استعمال آپ کے بلڈپریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔

نزلہ زکام اور سردی

دار چینی نزلہ، زکام کو نہ صرف کنٹرول کرتا ہے بلکہ سردی کی شدت میں بھی کمی لاتا ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ کے تیز بخار کو بھی ختم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں