سندھ: سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

۔—فائل فوٹو۔


کراچی: گیس کے پریشر سسٹم میں اچانک کمی کی وجہ سے سوئی گیس حکام نے صوبہ سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس آج شام 6 بجے سے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ بندش 14 گھنٹوں کے لیے ہوگی اور اسٹیشنز کل صبح 8 بجے تک بند رکھےجائیں گے۔

رواں ہفتے بدھ جمعرات کو 48 گھنٹے سی این جی اسٹیشنز بند رکھے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تاجر تنظیموں کی ہڑتال، کاروبار ٹھپ

خیال رہے کہ یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب تاجروں کی ہڑتال کے باعث عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں۔

پاکستان کے چاروں صوبوں میں حد سے زیادہ محصولات اور مہنگائی کیخلاف تاجر برادری آج ہڑتال کر رہی جس کے سبب بازار اور دکانیں بند ہیں۔

وفاقی دارالحکومت، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں تاجر برادری کی جانب سے حکومت کے حالیہ اقدامات کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں