’ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا یہ گانا آپ کو جھومنے پر مجبور کردے گا


رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا نیا گیت لانچ کردیا گیا ہے جو یقیناً آپ کو جھومنے پر مجبور کردے گا۔

19 جولائی کو سِنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم کا گانا ’ناچی جا‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا ہے۔

اسے  سننے کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ آنے والے دنوں میں یہ گیت شادی کی تقریبات میں چار چاند لگا دے گا۔

معروف گلوکار اسرار کی سریلی آواز نے اس میں سروں کا رس گھول دیا ہے، اس کے بول ہاشم بن منور نے لکھے ہیں جبکہ اسے حسن بادشاہ نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کا ٹریلر 15جولائی کو ریلیز کیا جائیگا

فلم کی کہانی رضیہ اور فیصل کی چلبُلی محبت کے گرد گھومتی ہے جسے دیکھ کر دل کے تار بھی بجنے لگتے ہیں۔ اس میں آمنہ الیاس، فیصل سیف اور اسماعیل تارا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم میں موجود کامیڈی، ڈراما اور موج مستی سے دیکھنے والے ضرور لطف اندوز ہوں گے۔

گزشتہ ماہ کراچی میں ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ کی رنگا رنگ ٹریلر لانچ کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔

فلم کے ہدایت کار ہشام بن منور کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی فلموں میں کچھ نیا لانے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ہم سچ میں کچھ مختلف لائے ہیں۔

تقریب میں موجود ماڈل اور اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں