’حلف نامے میں موجود کچھ کردار وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے‘


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو لیکس کے جن کرداروں کا ذکر جج صاحب نے اپنے بیان حلفی میں کیا ہے ان میں سے کچھ لوگ وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے وہ بہت پرعزم ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اب محسود محمود بنانا چاہ رہی ہے، آج حکومت نے اپنے عزائم بتا دئے ہیں۔

’دسمبر کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے‘

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ دسمبر کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم این آر او کے نام پر رشوت مانگ رہے ہیں کہ پیسے دو اور چلے جاؤ۔

دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں غیر معینہ مدت کے لئے شٹر ڈاون ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

پروگرام میں انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا حکومت تاجروں کے مسائل سلجھانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ۔ تاجر ٹیکس دینے کے خلاف نہیں طریقہ کار پر اختلاف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی چور کہہ رہی ہے۔ نعیم میر نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے تاجر مخالف بیان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


متعلقہ خبریں