ورلڈ کپ فائنل: بھارتی نجومی نے نیوزی لینڈ کی فتح کی پیشگوئی کردی


 کراچی: ورلڈ کپ میچوں کی تمام درست پیشگوئیاں کرنے والے بھارتی نجومی بالاجی حسن نے فائنل میچ کے حوالے سے بھی پیشگوئی  کر دی ہے۔

بھارتی نجومی نے اپنی  پیشگوئی میں نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ کا  فاتح قرار دیا ہے۔

بالاجی حسن کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے اور پیشے کے اعتبار سے وہ مکینیکل انجینئر ہیں۔

ان کی ورلڈ کپ کے حوالے سے کی گئی اب تک کی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔

ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد سے انہوں نے مقامی چینل پر ورلڈ کپ کے میچز کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنا شروع کیں جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں۔

بالاجی حسن نے سیمی فائنل کے حوالے سے ٹورنامنٹ کے شروع میں ہی بتادیا تھا کہ اس میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچیں گیں۔

بالا جی حسن نے یہ بھی بتایا تھا کہ سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کو شکست ہوگی اور ان کی  یہ پیش گوئی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی۔

اور اب فائنل میں انہوں نے نیوزی لینڈ کی جیت کی پیش گوئی کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو فائنل کا مین آف دی میچ  قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں