وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا شریف خاندان کو چیلنج


کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب نے شریف خاندان کو بڑا چیلنج کر دیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ برطانوی اخبار کے انکشافات کے بعد مسلم لیگ نون کا ردعمل ہر لحاظ سے پانامہ لیکس کے ردعمل سے مماثلت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوئی تھیں تو قوم نے سچ کو جھوٹ سے یکسر الگ ہوتے دیکھا اور اب بھی شہباز شریف کی اولاد میں سے جسے شوق ہے وہ عدالت سے رجوع کرلے، سچ سامنے آجائے گا تاہم میرا چیلنج ہے یہ بالکل ایسا نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف برطانیہ میں بھی  تفتیش شروع ہو گئی ہے، ان پر زلزلہ متاثرین کی امداد میں خرد برد کا الزام ہے۔

اخبار میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہبازشریف کے لیے لاکھوں پاؤنڈز کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثے کیسے بڑھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں ن لیگ کا برطانوی اخبار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ پاونڈز کی رقم جمع کرائی تھی لیکن شہباز شریف نے اس میں لاکھوں پاونڈز کی کرپشن کی۔

برطانوی تفتیش کاروں کے مطابق جب 2005 میں پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تو اس وقت شہبازشریف کے داماد کو بھی 10 لاکھ پاؤنڈز متاثرین کی امداد کی مد میں دیے گئے تھے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے چرائے گئے لاکھوں پاونڈز برمنگھم منتقل کیے گئے جہاں سے رقم شہبازشریف کے برطانوی بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔


متعلقہ خبریں