پنجاب میں میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں


لاہور: پنجاب میں میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس میں ایک بار پھر طالبات نے میدان مار لیا۔

تعلیمی بورڈ لاہور کے سائنس گروپ کے نتائج میں دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن پر تین طلبا آئے جن میں انوشہ ذکریا، سید حسن عباس اور محمد عفان شامل ہیں، اسی طرح تیسری پوزیشن بھی دو طالبات نے حاصل کی جن میں صبا اقبال اور سائرہ حیات شامل ہیں۔

لاہور میں سرکاری اسکول کا کوئی بھی بچہ پہلی دو پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔

لاہور تعلیمی بورڈ ہیومینیٹز گروپ میں عثمان افتخار 988 نمبرز کے ساتھ سر فہرست رہے اور مبشر لیاقت نے 982 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں پہلی پوزیشن سحرش افضال، دوسری پوزیشن ملائکہ اور تیسری پوزیشن یاسمین فوزیہ نے حاصل کی۔ جنہوں ںے بالترتیب 1042، 1034 اور 1028 نمبرز حاصل کیے۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں پہلی اور دوسری پوزیشن طالبات نے اپنے نام کر لیں۔ منتہیٰ بشیر 1090 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن اور طوبیٰ بی بی 1088 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ عبدالوہاب اور محمد نعمان نے 1087 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب: اب کوئی بی اے، بی ایس سی نہیں کر سکے گا

سرگودھا تعلیمی بورڈ میں بھی طالبات نے میدان مار لیا۔ پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے حصے میں آئیں۔ لائبہ افتخار اور اساور گل نے 1089 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر اول اور عائشہ نواز نے 1085 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ علیزہ حیدر، فاطمہ عاصمہ اور روشان زہرہ نے 1083 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں وقاص احمد نے 1089 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عبداللہ ظفر اور شایان احمد 1086 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آئے۔ خوشحال خان اور حق نواز خان 1083 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر نمایاں رہے۔


متعلقہ خبریں