جوکووچ نے فیڈرر کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

جوکووچ نے فیڈرر کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

نوواک جوکووچ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر تین راجر فیڈرر کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا۔

لندن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اورسویزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین فائنل کھیلا گیا، جو چار گھنٹے ستاون منٹ تک جاری رہا جس میں انہوں نے فیڈرر کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

جوکووچ نے پہلا ،تیسرا اور پانچواں سیٹ اپنے نام کیا جبکہ فیڈرر نے دوسرے اور چوتھے سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔

نوواک جوکووچ نے پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کے ساتھ سولہواں گرینڈ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نواک جوکووچ نے کہا کہ بلاشبہ ذہنی طور پر یہ میرے کریئر کا مشکل ترین میچ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں رافل نڈال کے خلاف کھیلا گیا فائنل میچ میرے لئے جسمانی طور پر بہت مشکل ثابت ہوا تھا جو تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میچ کے دوران زیادہ تر میں نے دفاعی کھیل پیش کیا کیونکہ روجر فیڈرر کافی جارحانہ انداز میں شاٹس کھیل رہے تھے۔


متعلقہ خبریں