چیئرمین سینیٹ کے لیے جوڑ توڑ میں تیزی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فاٹا کے آزاد سینیٹرز کو ملاقات کے لیے طلب کرلیا جبکہ چیئرمین سینیٹ سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی ملاقات کی۔

ہم نیوز کے مطابق فاٹا سینیٹرز کی کچھ دیر میں وزیراعظم سے ملاقات شروع ہو گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے خلاف حمایت کی درخواست کی جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین سینٹ سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی کا ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ کافی عرصے سے چئیرمین سینٹ سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، سوچا آج ان سے مل لوں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین ہمارے دوست ہیں۔ اس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے دوست مشکل میں ہیں؟ اس کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نہیں، اللہ خیر کرے گا۔


متعلقہ خبریں