پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاپانی حکومت کا اہم اعلان


جاپان پاکستانی نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا۔

جاپانی وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت دھابیجی میں انڈسٹریل زون قائم کر رہی ہے جس کے لیے بڑی تعداد میں ہنرمند افرادی قوت اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے ماہرین اگر ٹیکنیکل تربیت دیں گے تو بہترین تربیت یافتہ عملہ سامنے آئے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والے جاپانی صنعتکاروں کو خصوصی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی تجارت و صنعت کا مرکز ہے،  حکومت نے اس شہر کا انفرااسٹرکچر بہت بہتر کیا ہے اور تمام صنعتی علاقوں کی سڑکیں بھی تعمیر کی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تربیتی مراکز بنانے کے لیے محکمہ افرادی قوت کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں