شریف خاندان کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں، فواد چوہدری



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم شریف خاندان کی بد عنوانی سے تنگ آچکے ہیں کیوں کہ ان لوگوں کے ہر روز نئے کیسز سامنے آ جاتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے اکاؤنٹس میں پیسے ایسے اترے ہیں جیسے من و سلویٰ اترا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جب لوگوں کے بچے دودھ پینا چھوڑتے ہیں اس عمر میں ان خاندنوں کے بچے ارب پتی بن گئے۔

وفاقی وزیر نے نیب سے کہا کہ ان لوگوں کے اثاثے منجمد کر دینے چاہیں کیوں کہ یہ کرپٹ اثاثوں کو استعمال کرتے ہوئے مہم چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری زرداری اور نواز شریف سے زیادہ تیز ہیں اس سے پہلے کہ وہ اپنے اثاثوں کو ٹھکانے لگائے نیب انہیں فوراً منجمد کر دے۔

فواد چوہدری نے کہا وزیراعظم عمران خان نے چالیس سال پہلے کی آمدن کی رسیدیں پیش کیں کیوں کہ آئین کے مطابق آمدن کا ثبوت نہ پیش کرنا بد عنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط سے حکومت اور وزرا کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیر برائے ٹیکنالوجی نے کہا ہے حکومت کوشش کر رہی ہے کہ دال خریدنے سے لے کر گاڑی خریدنے تک ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے  ہوسکیں۔


متعلقہ خبریں