شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف دور حکومت کا ایک اور منصوبہ آڈٹ کی زد میں

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ یہ فیصلہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیسز کی وجہ سے کیا گیا جن کی تحقیقات کے دوران شہباز شریف تسلی بخش جوابات نہ دے پائے۔

شہباز شریف کی جانب سے ٹرانزیکشنز کی تمام  تر تفصیلات بھی فراہم  نہیں کی گئیں۔ اثاثہ جات منجمد کرنے کے لیے  متعلقہ اداروں  کو خط لکھنے  کا فیصلہ  بھی کر لیا گیا جبکہ ریونیو، ایکسائز اور دیگر متعلقہ مالیاتی اداروں کوبھی جلد خط بھیجوا دیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کے اثاثے عارضی  طور پر  منجمد  کروائے  جائیں گے۔

جب تک شہباز شریف اپنی جائیداد سے متعلق  نیب کو  مطمئن نہیں کرپائیں گے تب  تک یہ اثاثے منجمد  رہیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز، نصرت شہباز، سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ کے اثاثوں کو منجمد  کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں