وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون میٹرک میں فیل ہوگئے


فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے کھیل عمر فاروق میٹرک کے امتحان میں فیل ہوگئے۔

ایجوکیشن بورڈ ذرائع رکن صوبائی اسمبلی امتحان میں غیر حاضر رہے اور ایسے طالب علم کو فیل تصور کیا جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے امتحان کے لئے داخلہ لیا تھا۔

عمر فارق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کھیل ہیں اور انہوں نے گزشتہ ستمبر میں یہ منصب سنبھالا تھا۔

اس سے قبل پنجاب کے مختلف بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے۔

تنائے کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں میں صحت مندانہ مقابلہ دیکھا گیا، کہیں لڑکوں نے بازی مار لی اور کہیں لڑکیوں نے لڑکوں کو مات دے دی۔


متعلقہ خبریں