اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 714 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 714 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 958 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز پیر کو منفی رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز 33 ہزار 672 پوائنٹس پر ہوا تاہم کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں منفی رجحان رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیے رکھا، سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس دوران کاروبار منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا تاہم آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ بتدریج بہتری کی جانب گامزن

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 52،230،130 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,214,718,337 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کاروبار میں ملا جلا رجحان رہا اور کاروبار کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

گزشتہ ہفتہ بھی پیر کو کاروبار میں منفی رجحان موجود تھا اور تمام دن ہی مارکیٹ میں مندی چھائی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 442 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 33 ہزار 742 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں