ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹا کر غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا


سندھ سرکار کا پولیس آرڈر پاس ہونے کے بعد پہلا بڑا فیصلہ سامنے آگیاہے، کراچی پولیس چیف ،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹا کر غلام نبی میمن کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر امیر شیخ نے تقرری کے بعد اپنی مدت بھی پوری نہیں کی تھی کہ تبادلے کا پروانہ آگیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی تقرری کے بعد ڈیڑھ سال کی مدت ملازمت بنتی تھی۔ وہ گیارہ ماہ پہلے کراچی پولیس چیف بنے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشاد رانجھانی قتل کیس کی وجہ سے سندھ سرکار امیرشیخ سے سخت ناراض تھی۔ امیر شیخ کو اس سے پہلے بھی ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی، انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران کئی اہم فیصلے کیے اور ان فیصلوں کی بنیاد پر مقبولیت بھی حاصل کی۔انہیں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر امیر شیخ کے ساتھ ساتھ دیگر تبادلے و تقرریاں  بھی عمل میں آئی ہیں۔  غلام سرور جمالی کو ایس این جی ڈی بھیج دیا گیا۔ عمران یعقوب منہاس اے آئی جی اسپشل برانچ تعینات  کیے گئے ۔

اسی طرح  فرحت علی جونیجو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کراچی اور قمر زمان کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اینڈ ٹریننگ بنادیا گیا ہے۔ گریڈ اکیس کے ولی اللہ دل کو ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:ارشاد رانجھانی قتل: ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں