ایکنک کے اجلاس میں اربوں روپے کے مختلف منصوبوں کی منظوری

ایکنک نے اربوں روپے مالیت کے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل


ایکنک نے آج  اربوں روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔ داسو پن بجلی منصوبے (ہائیڈرو پاور پراجیکٹ) کی زمین حاصل کرنے کے لیے گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔

بجلی کے حصول کے لیے اس اہم منصوبے سے متعلق گرانٹ کی منظوری مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ایکنک کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے کہ  وزارت قانون پراجیکٹ میں مزید التواء کو روکنے کے لئے ایک ہفتے میں رائے سے آگاہ کرے۔

پراجیکٹ میں سرمایہ کاری ورلڈ بینک اور واپڈا کر رہے ہیں،پراجیکٹ سے دو مرحلوں میں 4320 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔

اجلاس میں بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انجینئیرنگ اور تعمیر کی منظوری بھی  دے دی گئی ہے، پہلا مرحلہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پی حکومت کے پاور ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مکمل ہو گا۔ پراجیکٹ کی مالی معاونت ایشیائی ترقیاتی بینک 80 فیصد جبکہ کے پی حکومت 20 فیصد سالانہ ترقیاتی فنڈ سے دے گی۔

کمیٹی اکنامک پاور پروجیکٹ کے منصوبوں کے نیپرا کی جانب سے ٹیرف اور ترقیاتی منصوبوں کا تعین کرے گی۔

ایکنک نے بنیادی تعلیم اورکمیونٹی اسکولز کے لیے  چار ارب باسٹھ کروڑ روپے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

اجلاس میں راولپنڈی چکری کے مقام پر پاکستان سپیس سینٹر کیلئے انتیس ارب پچاس کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں تینتیس ارب ساٹھ کروڑ روپے مالیت کے لائیوایبل سٹی کراچی پرجیکٹ ’کلک ‘کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

داسو سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی مالیت میں پانچ ارب روپے اضافہ کردیا گیاہے ۔ منصوبے کی مالیت اب نوے ارب تراسی کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ داسو ڈیم کی زمین کی خریداری کی ادائیگی کیلئے بھی مالیت میں اضافے کی مشروط منظوری دی گئی۔

ایکنک نے  اس منصوبے کے لیے زمین کی خریدای اور تعمیرات کی لاگت میں اضافے کو وزارت قانون کے مشورے سے مشروط کردیا ہے۔

ایکنک نے بالا کوٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ کی تعمیر کیلیے پچاسی ارب اکانوے کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

قصور اور جھنگ کے کمبائنڈ پاورپرجیکٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، اسی طرح کے پی میں سیاحت کے فروغ کیلیے سترہ ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایکنک اجلاس: پمز میں سینٹر آف نیورو سائنسز کا منصوبہ منظور


متعلقہ خبریں