وزیراعظم عمران خان سے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی  نے ملاقات کی ہے ۔

وزیراعظم آفس  اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں  سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں احساس پروگرام ، پناہ گاہوں جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی منصوبوں میں نجی شعبے میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے۔ نجی شعبہ پناہگاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی قابل تحسین ہے۔ نجی شعبے کی عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون اورسہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس 16 جولائی کو طلب کرلیا


متعلقہ خبریں