سونا فی تولہ ہزار روپے ،امریکی ڈالر 1روپے سات پیسے مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ ایک سو ساٹھ روپے اور انٹربنک میں ایک سو انسٹھ روپے چھیاسی پیسے ہوگیاہے۔

ڈالر کے ساتھ سونے کی بھی اونچی چھلانگ دیکھنے میں آئی ہے ۔  فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح بیاسی ہزار چھ سو روپے تولہ پر پہنچ گیا۔

انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر1 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربنک میں ڈالر 158.79 سے بڑھ کر 159.86 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا۔ کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں  اضافے کے بعد 160 روپے پر پہنچ گیا۔

ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی بھی اونچی چھلانگ  دیکھنے میں آئی ہے ۔  سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 82600 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونا 858 روپے اضافے سے 70800 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ بارہ ماہ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے22ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت میں 19 روپے ریکارڈ اضافہ دیکھنھے میں آیاہے ۔

یہ بھی پڑھیے: ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ


متعلقہ خبریں