کراچی کے نئے پولیس چیف غلام نبی میمن کون ہیں؟

آئی جی سندھ

طویل تجربے کے حامل پولیس آفیسر غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیاگیا ہے ،غلام نبی میمن سندھ اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں اہم ذمہ داریاں اداکرچکے ہیں ۔

غلام نبی میمن 1991 میں پولیس میں بطور اے ایس پی بھرتی ہوئے ،وہ پانچ سال پنجاب کے مختلف اضلاع میں فرائض انجام دیتے رہے، اندرون سندھ میں بطور ایس پی اور ایس ایس پی بھی تعینات رہ چکے ہیں، وہ ایس پی گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ اورحیدرآباد  بھی رہے۔

کراچی کے نئے پولیس چیف بننےوالے غلام نبی میمن ڈائریکٹر انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن کے علاوہ   2009 میں ایک سال تک ڈی آئی جی ساؤتھ، 2010 سے 2011 تک ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹراور2011 سے سال 2016 تک جوائنٹ ڈی جی آئی بھی  سندھ پولیس بھی رہے۔

غلام نبی میمن کو  2018 میں یوم پاکستان کے موقع پرستارۂ شجاعت سےبھی نوازا گیا، غلام نبی میمن سال 2016 سے 2019 تک منسٹر کوآڈینیشن پاکستانی ہائی کمیشن لندن  بھی رہ چکے  ہیں ۔

منسٹرکوآرڈینیشین پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے تبادلے کے بعد غلام نبی میمن حال ہی میں پاکستان پہنچے ہیں۔ ان کی گریڈ اکیس میں ترقی کچھ عرصہ پہلے ہوئی ہے۔ وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف لگایا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹا کر غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا


متعلقہ خبریں